Tag Archives: PML N

Nawaz Shareef’s Silence (نواز شریف اور پر اسرار خاموشی)

!نواز شریف اور پر اسرار خاموشی

  آخر یہ خاموشی کیوں ہے؟ میاں نواز شریف آخر کس جمہوریت کو بچانے کی کوشش میں مشغول ہے؟ مجھے تو لگتا ہے کے جیسے صرف باری کا انتظار ہو رہا ہے، یعنی سب کچھ پہلے سے طے ہے کے، خاموشی اختیار .کریں اور قطار سیدھی رکھیں

  یہ بلکل ویسی ہی بات ہے جیسے باپ اپنے بچے کو کہتا ہے کے بیٹا اگر تم شرارتیں نہیں کروگے تو تمہیں انعام .ملےگا ورنہ جوتےپڑنے کا امکا ن  بھی موجود ہے. یعنی یا تو لالچ کام دکھاتی ہے یا پھر لترول

  میاں صاحب کی خاموشی کا نقصان  صرف پاکستان مسلم لیگ نون کو ہی ہو رہا ہے. باقی سب کی موج لگی ہوئی ہے. رگڑا صرف پنجاب کو ہی لگ رہا ہے. یعنی بات اس طرح کی جاتی ہے کہ ، پنجاب بڑا بھائی ہے مگر بہت بکواس کرتا ہے، غاصب ہے. ایم کیو ایم کا اپنا راگ ہے، اب تو اے این پی والے بھی ہمنوا بن چکے ہیں اور بہت زور شور سے بے سرا گانے کی کوشش کر رہے ہیں. اور نواز شریف صاحب اپنی طرف سے بہت مہذب بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں. جناب اگر کوئی ڈیل   ہوئی ھے تو ہمیں تو کچھ بتا دو، تاکہ ہم کڑھ کڑھ کر .اپنی .ننھی سی جان کو ہلکان نہ کریں

  پیپلز پارٹی کی بکواس تو پچھلے ٤٥ سال سے جاری ہے اور یہ ختم نہیں ہوگی کیونکے پاکستان کو پیپلز پارٹی نے .بنایا تھا اور قائد ا عظم پیپلز پارٹی کے رکن تھے

  اور مزے کی بات کہ مشرف بھی اپنی پاکستان مسلم لیگ قوال کے ہمراہ اونچی آواز میں شاید قوالی سنانے میں مصروف ہے. اور عمران خان بیچارہ ان سب کو دیکھ کر پریشان بھی ہو رہا ہے اور کڑھ بھی رہا ہے، عمران صاحب یہ پاکستانی سیاستداں ہیں، انکا بس یہ ھے حال ہے. آپ اپنی کوشش جاری رکھو، پاکستانی نوجوان نسل .تحریک-اے انصاف کے ساتھ ہے

. میاں صاحب اگر ہو سکے تو پاکستانی عوام کو سچایی بتا کر سر خرو ہو جائیں

  !شکریہ